ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار: حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا
چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار، حکومت نے ٹینڈر واپس لے لیا
اسلام آباد: حکومت نے درآمدی چینی پر ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کے انکار کے بعد چینی کی درآمد کے لیے جاری کیا جانے والا ٹینڈر واپس لے لیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا حتمی فیصلہ کیا تھا جس کے لیے تمام ڈیوٹیز معاف کردی تھیں۔ اور ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔ تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Editorial
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
آئی ایم ایف
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان
3 لاکھ ٹن چینی
ٹی سی پی
50 ہزار میٹرک ٹن چینی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.