وزارت تجارت: پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک امریکا بن گیا، تجارتی سرپلس 14 ارب ڈالر

وزارت تجارت: پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک امریکا بن گیا، تجارتی سرپلس 14 ارب ڈالر

پاک امریکا تجارتی تعلقات: پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک امریکا، برآمدات 23 ارب ڈالر سے تجاوز

پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا: ذرائع وزارت تجارت وزارت تجارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک بن گیا۔ ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے 4 سال میں پاکستانی برآمدات 23 ارب 24 کروڑ ڈالرز رہیں ۔ جبکہ پاکستانی درآمدات 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 9 کروڑ ڈالرز تھا، ۔ مالی سال 25-2024ء میں امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 5 ارب 84 کروڑ ڈالرز تھیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔ 24-2023ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب 2 کروڑ ڈالرز تھا جبکہ پاکستانی برآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز تھا۔ پاکستان نے 24-2023ء میں امریکا سے ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی تھیں۔ ، سال 23-2022ء میں پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑ ڈالرز تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.