فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی تردید، بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہوں اور بھارتی جارحیت پر پاک فوج کا دو ٹوک ردعمل آ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر بننے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ پاکستان بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دوٹوک جواب دیا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے، ۔ شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
news headlines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
ڈی جی آئی ایس پی آر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
برطانوی جریدے
بھارتی فوجی کارروائی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.