اسلام آباد میں سیلابی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس
اسلام آباد میں سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو اور نکاسی آب کے احکامات
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم نے ندی نالوں کے گرد و نواح میں نشیبی علاقوں میں مقیم آبادیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے پانی سے پھیلنے والے امراض سے تحفظ کیلئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ رہنے اور اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کاروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد نیو چھٹہ بختاور کا علاقہ ڈوب گیا تھا۔ ، پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
newspaper
epaper today
Pakistan news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف
حفاظتی اقدامات
شعبہ صحت
سیلابی کیفیت کا نوٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.