اسلام آباد ہوٹلوں کو شراب فروخت کی اجازت، سخت شرائط کے ساتھ لائسنس جاری
اسلام آباد ہوٹلوں کو شراب فروخت کی اجازت، شرائط، فیس اور قوانین کی تفصیل
اسلام آباد میں 4 ہوٹلوں کو سخت شراط کے ساتھ شراب فروخت کرنے کی اجازت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے 4 ہوٹلوں کو مخصوص شرائط کے تحت شراب فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اسلام آباد کے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت کی تفصیلات سے متعلق اپنے تحریری جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ چار ہوٹلوں کو سخت شرائط کے ساتھ شراب کے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
الکحل کو دیگر اشیاء سے الگ ذخیرہ کرنا ضروری ہے اور ہوٹل انتظامیہ کو شراب کی کسی بھی کھیپ کی آمد کے 7 دنوں کے اندر متعلقہ ایکسائز افسر کو مطلع کرنا ضروری ہوا۔
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ ایل 2 شراب کے لائسنس کی فیس 500,000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ سالانہ تجدید کی لاگت 150,000 روپے ہے،۔
یہ لائسنس تمام طے شدہ ضوابط کی تعمیل سے مشروط ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.