سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ، اہم تبدیلیاں اور نئی مدتیں
سپریم کورٹ رولز 2025: فوجداری و دیوانی اپیل کی مدت میں اضافہ
سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ، نظرثانی درخواست کی مدت اور بینچ کا تعین سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ کردی گئی۔ 1980 کے رولز منسوخ کر دیئے گئے۔ پہلے سے زیر التوا کیسز سابقہ رولز پر ہی چلائے جائیں گے۔سپریم کورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کیلئے مختلف اقدامات نئے رولز کا حصہ ہیں۔ کسی شق پر عملدرآمد میں مشکل پر چیف جسٹس کمیٹی سفارشات کے مطابق حکم جاری کر سکیں گے۔ رولز کے مطابق فوجداری اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی،۔ براہ راست دیوانی اپیل کی مدت بھی 30 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل 14 دن میں دائر کی جائے گی۔ سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت 30 دن مقرر کر دی گئی،۔ درخواست گزار نظرثانی درخواست دائر کرنے کے ساتھ فوری طور پر دوسرے فریق کو نوٹس دے گا،۔ نظرثانی درخواست کے ساتھ فیصلے یا حکم کی تصدیق شدہ کاپی لازمی ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
رجسٹرار آفس
نظرثانی درخواست
ڈیجیٹلائزیشن
براہ راست
سپریم کورٹ رولز 2025
سپریم کورٹ فیصلوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.