آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری، 2فوجی جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سڑکیں بحال

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
جب کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔
، پنجاب،کے پی،آزاد کشمیر میں فلڈ یونٹس کام کر رہے ہیں، اب تک 28 ہزار لوگوں کو ریسکیو کیا گیاہے۔
، سیلاب سے پاک فوج کے 2 جوان شہید،2زخمی ہوئے، کرتار پور میں کشتیوں کے ذریعے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
، سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی پوسٹ خالی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان میں 104 سڑکیں بحال کر دیں۔
، متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا، پاک فوج اور عوام متحد ہیں۔
،کوئی باطل قوت دراڑ نہیں ڈال سکتی، غذر روڈ 24 سے8 گھنٹوں میں کھول دیا جائے گا۔
قراقرم ہائی وے مکمل طور پر کھول دی گئی، خیبر پختونخوا کی تمام 104 سڑکوں کو فعال کر دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں