خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ ہماری سماجی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم
خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ پاکستانی معاشرت کی پہچان
خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ ہماری سماجی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خدمت اور فلاح و بہبود کا جذبہ ہماری سماجی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔ سیلاب نے امداد اور عطیات کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستانی تاریخ گواہ ہے کہ عوام نے ہمیشہ رنگ و نسل اور تعصب سے بالاتر ہو کر دوسروں کی مدد کی۔ رضاکاروں اور خدمت گاروں نے ہر مشکل میں عملی اور مالی تعاون فراہم کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر عطیات دینے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں مخیر حضرات مفت علاج، دسترخوان اور ایمبولنس سروس جیسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بیت المال جیسے اداروں سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے امداد اور عطیات کی اہمیت مزید بڑھا دی ہے کیونکہ متاثرین خوراک، چھت اور صحت سہولیات کے منتظر ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
newspaper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
وزیراعظم
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
حالیہ بارشوں اور سیلاب
عالمی سطح پر عطیات
مخیر حضرات
صحت سہولیات
ایمبولنس سروس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.