سیلاب کے باعث ملتان دباؤ میں ہے، آئندہ 2 دن آسان نہیں ہوں گے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

سیلاب کے باعث ملتان دباؤ میں ہے، آئندہ 2 دن آسان نہیں ہوں گے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

سیلاب سے ملتان دباؤ میں: اگلے 48 گھنٹے خطرناک ہو سکتے ہیں

ڈائریکٹرجنرل پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ملتان پچھلے 48 گھنٹوں سے دباؤ میں ہے۔ آئندہ 2 دن ملتان کے لیے آسان نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ 4 ستمبرتک پنجند پر پانی اپنی انتہا کو پہنچ جائے گا اور 6 ستمبر تک سند ھ میں داخل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اتنی زیادہ سیلابی صورت حال ہو گئی کہ پانی آگے اُس رفتار سے نہیں گیا جس رفتار سے اُسے جانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ تریموں سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہوگا۔ ، محکمہ انہار نے دریائے چناب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.