پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے: عظمیٰ بخاری
سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں۔ ، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گندم کے سٹاک رجسٹر کروائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ ، روٹی کی 14 روپے قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ خانیوال میں سرکاری گندم بروقت نہ ہٹانے پر وہ پانی میں بہہ گئی،۔ اس غفلت پر ڈی جی فوڈ خانیوال اور تمام متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ، گندم کا ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، مویشی اور انسان تو نکال لئے گئے مگر گندم اور آٹا کیوں نہیں؟ اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Pakistan news
Multan news
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب
گندم اور آٹے
وزیراعلی مریم نواز شریف
صوبائی وزیر عظمی بخاری
سٹاک رجسٹر کروائیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.