پنجاب: سیلاب نقصانات کے سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں سیلاب نقصانات کا سروے: فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔ ، فوج کی خدمات صوبے کے 27 اضلاع میں نقصانات کے سروے کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہوگی۔ ، اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تعین کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حالیہ سیلاب میں بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے جس کے بعد ایک جامع سروے ناگزیر قرار دیا گیا۔ ، وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی عمل میں لائی۔ پنجاب میں سیلاب کے دوران پاک فوج اور دیگر اداروں نے بروقت ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ہزاروں متاثرہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
پنجاب حکومت
فوج تعینات
ریسکیو آپریشن
پنجاب میں سیلاب
حالیہ سیلاب
سیلاب نقصانات
فوج کی خدمات
نقصانات کا تفصیلی تعین
پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.