پنجاب میں گندم خریداری کی قیمت 3500 روپے فی من، مریم نواز کی زیرصدارت اہم اجلاس
پنجاب میں گندم خریداری کیلئے قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر
پنجاب حکومت نے آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیارکرلیا۔ کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں،وافر ذخائر موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارگندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزارمفت ٹریکٹر دئیے گئے۔ ، گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپےکے زرعی مداخل فراہم کئے گئے۔ پنجاب میں ہرقسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
news bulletin
headlines
Magazine News
Urdu Magazine
پاکستان نیوز
نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
پنجاب حکومت
کسان کارڈ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پنجاب میں گندم خریداری
کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود
تبصرے
Please keep the discussion respectful.