بھارتی جارحیت کا جواب سخت ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر پراکسی کو خاک میں ملادیں گے، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو لینے نہیں دیں گے۔ بھارتی فوجی قیادت سن لے اگر دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پروقار تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اور بیرونی چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، اللہ کے کرم سے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج نے قوم کی حمایت کے ساتھ سرحدوں کا دفاع کیا، آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا۔ ، پاک فوج نے عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت نے جلد بازی میں الزام تراشی کی،غیرجانبدارانہ تحقیقات سے گریز کیا۔ ازلی دشمن کے خلاف پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرکے رافیل طیاروں کو مار گرایا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول دفاعی سسٹم کو نشانہ بنایا، بھارتی جارحیت کے خلاف نوجوانوں کا جذبہ بھی قابل تعریف ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
head lines
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
فوج
فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل
بھارتی فوجی قیادت
پاکستان ملٹری اکیڈمی
ازلی دشمن
سرحدوں کا دفاع
تبصرے
Please keep the discussion respectful.