ٹرمپ پیوٹن ملاقات بُڈاپسٹ میں متوقع، وائٹ ہاؤس کے جواب نے سب کو حیران کر دیا
ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کا مقام کس نے طے کیا؟ ’تمہاری ماں نے‘، صحافی کے سوال پر امریکی حکام کا جواب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ملاقات کے مقام کے انتخاب سے متعلق سوال کرنے پر وائٹ ہاؤس کی ایک ترجمان نے رپورٹر کو طنزیہ طور پر جواب دیا ’تمہاری ماں نے‘۔ انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت بُڈاپسٹ میں پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ تاکہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جا سکے۔ اس فیصلے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، کیوں کہ پیوٹن کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہے۔ ، تاہم، ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، ہنگری غالباً اس وارنٹ پر عمل نہیں کرے گا اور عدالت سے علیحدگی کے عمل میں ہے۔ ہف پوسٹ نے جب وائٹ ہاؤس سے پوچھا کہ ملاقات کے مقام کا انتخاب کس نے کیا۔ ، تو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے جواب دیا کہ ’تمہاری ماں نے‘۔ بعد ازاں، وائٹ ہاؤس کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے بھی وہی جملہ دہرایا کہ ’تمہاری ماں‘۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
وائٹ ہاؤس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
امریکی حکام کا جواب
یوکرین کی جنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.