فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، دہشتگردی ختم کرنا اولین ترجیح :محسن نقوی
فتنۃ الہندوستان کے درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنۃ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر قرار دے دیے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کےحالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
دہشت گردی
گورنر خیبرپختونخوا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
فتنۃ الہندوستان
، محسن نقوی
بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.