بھکر جلسہ: مولانا فضل الرحمان کا بیان، مدارس کے خلاف پروپیگنڈا اور سازش کی مذمت
مدارس کیخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور انہیں توڑنے کی سازش کی جارہی ہے: مولانا فضل الرحمان
بھکر : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ مدارس کےخلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور مدارس کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔ بھکر میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی اپنا ملک چاہتے ہیں، اسلامی دنیا انتظار تو کرے۔ ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ صاحب نیتن یاہو کو بلاتے ہیں اور ان کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کرتے ہیں۔ جب کہ عالمی عدالت نےنیتن یاہو کو عالمی مجرم قرار دے کے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ، اگر صدام حسین پر مقدمہ چل سکتاہے تو نیتن یاہو پر کیوں نہیں؟۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فتنوں کو روکنا صرف علمائےکرام کی نہیں امت کی ذمے داری ہے، 70 ہزار فلسطینی بچے اور خواتین ، مرد اور بزرگ شہید ہوگئے،۔ کہاں ہیں عالمی ادارے؟کہاں ہیں اقوام متحدہ کی سفارشات؟ جب تک فلسطین کا ایک فریق حماس فیصلہ نہیں کریگا تو آپ کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے؟ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan
latest news
breaking news
head lines
Urdu News
Magazine News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
مولانا فضل الرحمان
اقوام متحدہ
عالمی عدالت
صدام حسین
اقوام متحدہ کی سفارشات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.