وزیراعلیٰ مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے وعدہ پورا، امدادی کارڈز کی فراہمی شروع
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 26 دن میں وعدہ پورا کردیا، سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈز کی فراہمی شروع
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف 26 دن میں سیلاب متاثرین کو امدادی کارڈز فراہم کر کے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ اوکاڑہ میں 1265 متاثرین کو سیلاب کارڈز دے دیے گئے،۔ جب کہ پنجاب کے 27 اضلاع اور 72 تحصیلوں میں بھی متاثرین کو اے ٹی ایم کارڈز کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق چار کروڑ 51 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا اس سروے کے تحت جمع کیا جائے گا۔ 26 ستمبر کو شروع ہونے والا سروے 75 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور 27 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گھروں، مویشیوں اور دکانوں سمیت تمام نقصانات کا پورا معاوضہ متاثرین کو دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ کے تیز ترین ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بعد امداد اور بحالی کا عمل بھی ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
نقصانات
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ مریم نواز
امدادی کارڈز کی فراہمی شروع
ترجمان پنجاب حکومت
ریلیف آپریشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.