پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، تجارت سے مسائل حل ہوں گے: ٹرمپ
پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر کی بھارت کو تنبیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان اب جنگ نہیں ہورہی یہ اچھی بات ہے۔ میں تجارت کے ذریعے جنگ رکوانےمیں کامیاب رہا۔ امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
latest news
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news
پاکستان
ٹرمپ
نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
، امریکی صدر کی بھارت کو تنبیہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.