سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی متعارف: ویزے پر انٹری کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے 1 ماہ کر دی گئی
سعودی عرب نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی
سعودی عرب نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی۔عرب میڈیا کے مطابق عمرہ ویزے پر انٹری کی مہلت اب ایک ماہ کردی گئی ۔ جو اس سے پہلے تین ماہ تھی۔ ایک ماہ کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے پر ویزا کینسل تصور ہوگا۔ داخلے کے بعد 3 ماہ تک قیام کی اجازت برقرار رہے گی ۔ رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی پر عملدرآمد اگلے ہفتے سے شروع ہوسکتا ہے۔ واضح رہے رواں برس عمرہ سیزن کا آغاز حج کے فوری بعد جون 2025 میں کردیا گیا تھا۔ مختصر مدت کے دروان عمرہ زائرین کی آمد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، محض پانچ ماہ کے دوران 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے گئے تھے۔ عمرہ سیزن کے دوران پاکستان سے آنے والے عمرہ زائرین سرفہرست رہے ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کے زائرین رہے۔ تیسرے نمبر پر انڈیا، پھر عراق کے زائرین رہے، پانچواں نمبر مصر کا رہا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news today
today news paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
سعودی عرب
نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی
مختصر مدت
عمرہ سیزن کا آغاز
عمرہ زائرین سرفہرست
تبصرے
Please keep the discussion respectful.