ایران میں خشک سالی شدت اختیار کر گئی، تہران کے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا پانی باقی
ایران میں بد ترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
ایران کے دارالحکومت تہران کو پانی فراہمی کے سب سے بڑے ذخیرے امیر کبیر ڈیم میں صرف 14 ملین کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے۔ جو تہران کے شہریوں کی 2 ہفتے کی ضروریات پوری کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پانی کی قلت کی تازہ ترین تصدیق پانی فراہمی کی کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کبیر ڈیم میں گنجائش کے مقابلے میں صرف 8 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے جو شہریوں کی صرف دو ہفتے کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ انہوں ایران کے دوسرے ڈیموں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں کہ ان میں پانی کی صورتحال کیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران کے شہریوں کی یومیہ ضرورت تین ملین کیوبک میٹر پانی ہے۔ پانی کی اس قلت کے پیش حکومت نے ہفتہ وار چھٹیوں کی تعداد دو کر دی ہے تاکہ پانی کا استعمال کم ہو سکے۔ تہران شہر کو پانی کی قلت اور اس نوعیت کی سنگین موسمیاتی تبدیلی کا گزشتہ ایک صدی تک کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ ایران کو پانی کی اس بحرانی صورتحال کا ایک طویل عرصے سے سامنا ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
head lines
Urdu News
Urdu Magazine
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
دارالحکومت
ایرانی میڈیا رپورٹس
بد ترین خشک سالی
تہران شہر
بحرانی صورتحال
امیر کبیر ڈیم
14 ملین کیوبک میٹر پانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.