ملتان میں ایک کروڑ مالیت کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملتان: اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چاندی ضبط

ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔
سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی۔
، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے، ۔
جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بس میں موجود کسی مسافر نے اس کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا ۔
اور نہ ہی درآمد یا خریداری کی قانونی دستاویزات پیش کیں جس سے یہ واضح ہوگیا کہ یہ چاندی اسمگل شدہ تھی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔