27ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے اسپیکر ایاز صادق کو اتفاق رائے کے لیے اہم ٹاسک دے دیا
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ : وزیراعظم نے اسپیکر ایاز صادق کو اہم ٹاسک دیدیا
اسلام آباد: پارلیمنٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اہم ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف ، اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس اورپارلیمانی لیڈرز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی، شرکاء کو آئینی ترمیم کے خدوخال سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پارلیمانی رہنماؤں سے چیمبر میں الگ الگ بھی ملیں گے، اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت اپنی نمبرز گیم پر انحصار کرے گی۔ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ايگزيکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی۔ ، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائيسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری شروع کردی ہے۔ ، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے ۔ فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائےگا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
Hindi news
news bulletin
headlines
head lines
Urdu News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
google news
پارلیمنٹ
اسپیکر ایاز صادق
مجوزہ ترمیم
آئینی عدالتوں
27 ویں آئینی ترمیم
پارلیمانی لیڈرز
پارلیمانی رہنماؤں
ڈسٹرکٹ لیول
تبصرے
Please keep the discussion respectful.