نیپرا کل سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کرے گا، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
اسلام آباد: ملک بھر کےبجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے لیے ہوجائیں تیار۔ ، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے ۔ جس میں صارفین سے 8 ارب 41 کروڑ روپے اضافی وصولی کی منظوری طلب کی گئی ہے۔ تاہم یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2025) سے متعلق ہے۔ دستاویزات کے مطابق کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی ہے۰ جبکہ آپریشنز اینڈ میٹیننس کے تحت 3 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے کی کمی کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا سماعت کے بعد طے کیا جائے گا کہ فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ یا کمی ہوگی۔ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی، جس کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک رہا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
news bulletin
news headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
بجلی صارفین
کے الیکٹرک
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی
آپریشنز اینڈ میٹیننس
نیپرا سماعت
آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.