27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کے نمبرز پورے، صرف چند ووٹ درکار
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، حکومت کے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کتنے ارکان ہیں؟
اسلام آباد: پارلیمنٹ سے27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے نمبر گیم اہمیت اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لیے 237 ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ جب کہ حکومت کو آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے 224 ووٹ درکار ہیں۔ قومی اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی تعداد 125 اور پیپلز پارٹی کے 74 ارکان ہیں۔ ایم کیو ایم کے 22، پاکستان مسلم لیگ 5، آئی پی پی کے 4 ارکان حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ ان کے علاوہ ضیا لیگ، نیشنل پارٹی، باپ پارٹی کا ایک ایک رکن اور 4 آزاد ارکان بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد 89 ہے۔ دوسری جانب سینیٹ میں حکمران اتحاد کے اراکین 61 ہیں اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 35 ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے لیے 64 اراکین کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو سینیٹ میں جے یو آئی یا اےاین پی کے 3 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
today news paper
newspaper
epaper
epaper today
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
قومی اسمبلی
پارلیمنٹ
ایم کیو ایم
جے یو آئی
دو تہائی اکثریت
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری
قومی اسمبلی اور سینیٹ
ن لیگی ارکان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.