پنجاب میں ٹریفک چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز پیش
پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز
لاہور : پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظور کردہ سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے۔ سمری کے مطابق موجودہ چالان کی شرح 200 سے لے کر ایک ہزار تک ہے ۔ تاہم چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں اووراسپیڈ پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، 2000 سی سی کارتک 5 ہزار، 2000سی سی سے زیادہ والی کار کو 20 ہزار جب کہ کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو 15 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔ سمری میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار، لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار، ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر 2 سے 15 ہزار اور کم عمر ڈرائیور کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے والے پر مقدمے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
Multan news
latest news
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
google news
کابینہ کی منظوری
ٹریفک قوانین
سمری کے مطابق
موجودہ چالان
چالان کی نئی شرح
اووراسپیڈ
ٹریفک سگنل
مقدمے کی تجویزپیش
تبصرے
Please keep the discussion respectful.