سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم بڑی کمی ہو گئی
سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی ہوگئی
سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم بڑی کمی ہو گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 5 ہزار روپے تنزلی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے گر کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی۔ جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 929 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 35 ہزار 244 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی تجارت 4 ہزار 40 ڈالرمیں ہوئی، یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 50 ڈالر کی کمی ہے۔ ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، اور فی تولہ چاندی 93 روپے اور 10 گرام چاندی 80 روپے تنزلی سے بالترتیب 5 ہزار 329 روپے اور 4 ہزار 568 روپے میں فروخت ہوئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 0.93 ڈالر گر کر 50.57 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
عالمی منڈی
سرکاری خبر رساں ادارے
سونے کی قیمتوں
یکدم بڑی کمی
سونے کی تجارت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.