پنجاب میں شوگر ملوں کی کرشنگ شروع، چینی کی قیمت میں کمی کا امکان
پنجاب کی تمام شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی، چینی کی قیمت میں کمی کا امکان
لاہور: پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کین کمشنر کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ کے آغاز کے بعد چینی بازار میں آنے سے نرخ میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کین کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مانیٹرنگ بہتر بنانا ہوگی کیونکہ مل مالکان نےکئی تاخیری حربے استعمال کیے، بالآخر کرشنگ کا آغاز کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق کرشنگ سے چینی کی بلیک میں فروخت اور مصنوعی قلت کا خاتمہ ہو سکے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب میں حکومت کے اعلان کے باوجود کرشنگ کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے۔ دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
شوگر ملوں
چینی کی قیمت میں کمی کا امکان
کرشنگ شروع
ذرائع کین
چینی کی بلیک
تاخیری حربے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.