خیبرپختونخوا سیکیورٹی کارروائیاں: 3 اہم کمانڈرز سمیت 30 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،3 اہم کمانڈرز سمیت 30 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 30 خوارج ہلاک جبکہ 5 دہشت گرد زخمی حالت میں اور ایک سہولت کار بھی گرفتار کرلیا۔ بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران شیری خیل، پکہ پہاڑ خیل میں 10 خارجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے، ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈرز نیاز علی، عبداللّٰہ عرف شپونکوئی، کمانڈر رسول عرف اَریانہ شامل ہیں۔ دوسری جانب نصر خیل میں ایک اور کاروائی میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ ڈومیل کے علاقے میں کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ٓئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا انکی خفیہ پناہ گاہوں تک پیچھا کیا جائے گا- آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
سیکیورٹی فورسز
سی پی او
30 دہشت گرد ہلاک
بنوں ریجن
ڈومیل
ٓئی جی خیبر پختونخوا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.