اڈیالہ جیل دھرنے میں مقدمہ، علیمہ خان سمیت 400 افراد نامزد
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کا معاملہ، علیمہ خان سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی:گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 400 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی نے انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات کے تحت 35 نامزد ملزمان سمیت 400 افراد کےخلاف درج کیا۔ مقدمے میں علیمہ خان، نورین نیازی، قاسم خان، سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ نعیم حیدر پنجوتھہ، تابش فاروق، طیبہ راجا، نادیہ خٹک، ہارون، راجا اسد عباس، ظفر گوندل، شفقت عباس اور علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ریاست پر حملے کی مجرمانہ سازش کی منصوبہ بندی کی دفعہ 120 بھی شامل کی گئی ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق14 ملزمان کو گزشتہ رات موقع سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگری عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ، ملزمان پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملوں کا بھی الزام ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
اڈیالہ جیل
مقدمہ درج
علیمہ خان
منصوبہ بندی
انسداد دہشتگری عدالت
عالیہ حمزہ
تھانہ صدر بیرونی
نامزد کیا گیا
ریاست پر حملے
مجرمانہ سازش
مقدمے کے متن
ملزمان پر دفعہ
پیش کر دیا گیا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.