قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیزمواد برآمد کرلیا گیا۔ دہشتگرد علاقےمیں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی ممکنہ دہشتگردکی موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس اورسرچ آپریشن جاری ہے، ۔ سیکیورٹی فورسز کی " عزم استحکام" ویژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
latest news
news headlines
headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
fox news
google news
بلوچستان
سیکیورٹی فورسز
آئی ایس پی آر
دہشتگردوں
سکیورٹی فورسز
ترجمان پاک فوج
مصدقہ اطلاعات
8 دہشت گرد ہلاک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.