قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے، قائد حزبِ اختلاف کی تقرری کا آغاز
قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے، سینیٹ کا اجلاس 14 جنوری کو بلانے کا فیصلہ
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی طلبی کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے۔ جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا ۔ آئندہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ اسپیکر ایاز صادق ایوان میں قائد حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے ۔ اپوزیشن کی ایوان میں عددی پوزیشن اور سیاسی صف بندی اس عمل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں مہنگائی ، معاشی صورتحال ، داخلی سلامتی ، توانائی بحران اور گورننس سے متعلق امور پر بھی بحث ہو گی ۔ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق بل آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
baithak news
news baithak
today news paper
city news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
قومی اسمبلی
اپوزیشن
بلدیاتی انتخابات
اسپیکر ایاز صادق
وزارت پارلیمانی امور
اجلاس کی طلبی
وزیراعظم کو ارسال
سیاسی صف بندی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.