امریکا کی ویزہ پالیسی میں نظرثانی: پاکستان کے لیے اہم پیش رفت
امریکا اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے، پاکستان کے لیے ویزے جلد بحال ہونے کی امید ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکا کی ویزہ پابندیوں کے حوالے سے ہم نے امریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ واربریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اپنی ویزہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے شہریوں کے لیے ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔ طاہر اندرابی نےکہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قونصلر امور میں بہتر تعاون جاری ہے اور دفتر خارجہ اس معاملے پر ہر ممکن رابطے کر رہا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو ویزے کی سہولت دوبارہ دستیاب ہو سکے۔ ترجمان دفترخارجہ نےکہا پاکستان بھارتی آرمی چیف کےدہشتگردکیمپوں کے حوالےسےبیانات مسترد کرتا ہے، کلبھوشن یادیو کاپاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہوناریکارڈکاحصہ ہے۔ ،آسیہ اندرابی کو سزا سنائے جانے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے ایران موجودہ بحران پر جلد قابو پا لےگا،۔ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایرانی قیادت اور عوام پر مکمل اعتماد ہے،پرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
today news paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news headlines
head lines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
fox news Ukraine
fox news
google news
ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
ویزہ پالیسی پر نظرثانی
آسیہ اندرابی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.