غیر منظور شدہ ٹاؤن کی تعمیر، خانیوال میں ہائی وولٹیج لائنوں کے نیچے انسانی جانیں خطرے میں
خانیوال : غیر منظور شدہ ٹاؤن کی تعمیر، ہائی وولٹیج لائنوں کے نیچے انسانی جانیں خطرے میں
خانیوال (بیورو چیف)خانیوال میں سپر تلا کنگ ہوٹل کے عین سامنے بلدیہ سے غیر منظور شدہ ٹاؤن کی تعمیر دھڑلے سے جاری ہے۰ ، جو نہ صرف میونسپل قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی سلامتی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر قانونی ٹاؤن 11 ہزار کے وی کی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں کے عین نیچے تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ اس خطرناک صورتحال کے باوجود متعلقہ اداروں کی خاموشی شہریوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹاؤن مافیا نے قانون کو پسِ پشت ڈال کر تعمیراتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ بلدیہ، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ شہریوں نے نشاندہی کی ہے کہ ہائی وولٹیج لائنوں کے نیچے رہائشی تعمیرات کی اجازت قانوناً ممنوع ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ای واپڈا اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موقع کا معائنہ کر کے غیر قانونی تعمیرات بند کروائی جائیں۰ اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ کسی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے قبل قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper
epaper today
Pakistan news
news headlines
head lines
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
fox news Ukraine
fox news
انسانی جانیں خطرے میں
سپر تلا کنگ ہوٹل
غیر منظور شدہ ٹاؤن کی تعمیر
ہائی وولٹیج لائنوں
رہائشی تعمیرات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.