الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کی
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے قانون سازی کی سفارش کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے قانون سازی کی سفارش کر دی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹس جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہیں،تاہم بدقسمتی سے کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ ترجمان کےمطابق الیکشن کمیشن نےالیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 میں ترمیم کی سفارش حکومت کوارسال کردی ہے،جس کے تحت بلدیاتی انتخابات مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونےیا تحلیل ہونے کی صورت میں لازمی کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اوربروقت انتخابات جمہوری تسلسل کے لیے ناگزیر ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نےمزید کہا کہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے بغیر جمہوریت کو نچلی سطح تک مؤثر طور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا، اس لیے قانون سازی میں تاخیر جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
news today
newspaper
epaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
fox news Ukraine
fox news
google news
الیکشن کمیشن
بلدیاتی انتخابات
الیکشن کمیشن آف پاکستان
صوبائی حکومتوں
ترجمان الیکشن کمیشن
مقامی حکومتوں
قانون سازی کی سفارش کردی
جمہوری تسلسل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.