اینٹی کرپشن کارروائی پنجاب: وثیقہ نویس حسنین بھٹھ گرفتار
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھ کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
انہی ہدایات کی روشنی میں آج بروز 19 جنوری 2026، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان بشارت نبی کی ہدایات پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان علی حسن گیلانی ہمراہ محرر تھانہ ملک منصور احمد نے کارروائی کرتے ہوئے وثیقہ نویس حسنین بھٹھ کو FIR نمبر تھانہ چیلیک کی 1917/25 میں گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ کمشنر ملتان عامر کریم خان نے رجسٹری برانچ میں چیکنگ کے دوران مختلف رجسٹریوں کی فیسوں میں بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف کیا تھا۔ ، جس میں موقع پر موجود وثیقہ نویس اور سب رجسٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سپرد کیا گیا تھا۔ اسی کیس کی روشنی میں آج وثیقہ نویس حسنین بھٹھ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کے لیے سختی سے عمل پیرا ہے۔ ، اور ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
news today
today news paper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
تحقیقات جاری
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن
سہیل ظفر چٹھ
وثیقہ نویس حسنین بھٹھ
رجسٹریوں
بشارت نبی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.