بھیک مانگنا منظم کاروبار اور پروفیشن بن گیا، خواجہ آصف
بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھیک مانگنا منظم کاروبار اور باقاعدہ پروفیشن بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس کاروبار کے ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معذوروں سے کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ ، یہی مافیا ہزاروں بھیک مانگنے والوں کو گلف ممالک میں ایکسپورٹ کر رہا ہے، جس کے باعث ان ممالک نے پاکستانی ویزے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھناؤنے کاروبار میں ایئرپورٹس پر تعینات مختلف محکموں کا عملہ بھی برابر کا حصہ دار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں زیادہ تر افراد جنوبی پنجاب سے آ کر ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں اور بھیک مانگتے ہیں۔ ، اگرچہ انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں سے اس کاروبار میں کمی آئی ہے مگر اب بھی ان کی موجودگی نظر آتی ہے۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news baithak
breaking news
head lines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Current Affairs
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
fox news
google news
جنوبی پنجاب
خواجہ آصف
سماجی رابطے
وزیر دفاع خواجہ آصف
ایکسپورٹ
ایئرپورٹس
بھیک مانگنا منظم کاروبار
گھناؤنے کاروبار
مختلف محکموں
جعلی معذوروں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.