بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ اور جیل صورتحال پر اہم فیصلہ
بانی پی ٹی کی آنکھوں کے معائنے کا معاملہ، تحریری حکمنامہ جاری
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں موجودہ صورتحال سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ 12 فروری کی سماعت کا 7 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ باریک بینی سے جائزہ لینے سے فرینڈ آف کورٹ اور جیل سپریٹنڈنٹ کی رپورٹس میں مجموعی تصویر ہم آہنگ نظر آئی۔ جیل میں درخواست گزار کے حالات میں فی الحال کوئی منفی یا تشویشناک پہلو سامنے نہیں آیا۔ روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظامات تسلی بخش قرار پائے۔رپورٹس کے بعد 23 اگست اور24 اگست 2023 کے حکمنامے پر عمل درآمد ہوچکا۔ ، بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن سے متعلق معاملہ اب غیر مؤثر ہو چکا ہے، توشہ خانہ سے متعلق بانی کی درخواست ہائیکورٹ کے فیصلے تک زیر التوا رہے گی۔ حکمنامہ کے مطابق رپورٹس میں روزمرہ معمولات اور خوراک کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا، قید خانے کی حالت اطمینان بخش پائی گئی۔ باقاعدہ بنیادی طبی معائنوں کی فراہمی کی تصدیق ہوئی، جیل احاطے میں درخواست گزار کی سیکیورٹی کو محفوظ قرار دیا گیا۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
News
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
head lines
Magazine News
Urdu Magazine
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
google news
سپریم کورٹ
بانی پی ٹی آئی
درخواست گزار
حکمنامہ جاری
بانی پی ٹی
آنکھوں کے معائنے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.