خیبرپختونخوا پنجاب شاہراہیں بحال: انتظامیہ نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں
خیبرپختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہوں پر4 روز سے منقطع ٹریفک بحال
پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوابی، نوشہرہ، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ کی انتظامیہ اور پولیس نے خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والی تمام شاہراہیں کھول دیں اور رکاوٹیں ہٹا دیں ۔ 4 روز سے منقطع رابطے اور ٹریفک مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔صوابی انبار انٹر چینج اور خوشحال گڑھ کوہاٹ پل رات گئے انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد رکاوٹیں ہٹا کر ہلکی اور بھاری ٹریفک کے لئے کھول دی ۔ اس سے پہلے دریائے سندھ پر قائم اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹا کر مرکزی جی ٹی روڈ کھول دی گئی تھی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کو پنجاب کے علاقوں میانوالی اور چشمہ سے ملانے والی سڑکیں اور پل بھی ٹریفک کے لیے بحال ہوگئیں ہیں ۔ ڈیرہ اسماعیل خان اسلام آباد موٹر وے ایم فورٹین سی پیک یارک ٹول پلازہ کو بھی مظاہرین سے کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں اور مسلم آباد انٹر چینج بھی پولیس نے ٹریفک کے لیے بحال کر دی تھی ۔ خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
Editorial
Essay women day
Pakistan Today
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
پشاور ہائی کورٹ
ٹریفک بحال
ٹول پلازہ
یبرپختونخوا
بھاری ٹریفک
جی ٹی روڈ کھول دی گئی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.