ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 22 دہشت گردوں کو ہلاک
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے شدت پسند مارے گئے۔
، جبکہ دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
، اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
، اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ بے گناہ شہریوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔س
یکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.