آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 مطلوب کمانڈروں سمیت 8 خوارج ہلاک

Super Admin

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں دو علیحدہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران تین اہم مطلوب خوارج سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران اہم خارجی کمانڈر کلیم جان سمیت دو خوارج ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور آپریشن کیا، جس میں انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر طاہر عرف ملنگ اور خارجی کمانڈر واحد عرف درویش سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.