آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سپارکو کا دورہ، پاکستانی خلا باز سے ویڈیو لنک پر رابطہ

Super Admin

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سپارکو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ میں موجود پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے ویڈیو کال کے ذریعے براہ راست گفتگو کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چین کے سفیر بھی موجود تھے۔

چیئرمین سپارکو نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی مسلسل سرپرستی اور تعاون کے نتیجے میں یہ تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو تاریخی خلائی مشن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے فخر اور مسرت کا باعث ہے۔

انہوں نے خلا باز کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کو ان نوجوانوں پر فخر ہے جن کے عزائم ستاروں سے بھی آگے تک پہنچتے ہیں۔

وزیراعظم نے خلائی مشن کی تیاری اور خلا باز کی تربیت میں معاونت کرنے والے ماہرین کی خدمات کو بھی سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی محمد ذیشان علی سے براہ راست گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو خلا باز کی اس کامیابی پر فخر ہے اور مسلح افواج بھی اس تاریخی پیش رفت کو قومی اعزاز سمجھتی ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.