پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر دیا
پاکستان نے بھارت سے سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اس حوالے سے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف ایک خط جمع کرا دیا۔
خط میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل سے اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی ہے اور زور دیا ہے کہ بھارت کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری پر مجبور کیا جائے۔
عاصم افتخار کے مطابق یہ خط نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی ہدایت پر جمع کرایا گیا، جس میں معاہدے کی مکمل بحالی کا واضح مطالبہ شامل ہے۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، اور اس کے حل کے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.