کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد
کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ یہ واقعہ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے 34ویں میچ کے دوران پیش آیا۔راولپنڈی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عامر نے فہیم اشرف کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب دونوں کے درمیان نوک جھونک بڑھ گئی، تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کرایا۔ بعد ازاں میچ حکام نے دونوں کھلاڑیوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔میچ ریفری نے اس عمل پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.