بنگلہ دیش کے خلاف سخت مقابلے کی توقع، اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں: شان مسعود
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان Shan Masood نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کا فاسٹ بولنگ اٹیک انتہائی مضبوط ہے اور امید ہے کہ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ڈھاکہ میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ Babar Azam پاکستان کے بہترین بیٹرز میں شامل ہیں۔ ان کے مطابق جب بابر اعظم رنز کرتے ہیں تو ان کا اعتماد مزید بہتر ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھائی اور امید ہے کہ وہ اسی فارم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی برقرار رکھیں گے۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری ٹیم کی توجہ صرف بنگلہ دیش سیریز پر مرکوز ہے اور مستقبل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلے، تاہم فی الحال تمام تر توجہ موجودہ سیریز پر ہے۔شان مسعود نے بتایا کہ پہلے ٹیسٹ کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے مددگار دکھائی دے رہی ہے، تاہم حتمی معائنہ کرنے کے بعد پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں “بدلہ” لینے جیسی کوئی سوچ موجود نہیں۔ ان کے مطابق بنگلہ دیش نے 2024 میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.