پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا اقدام بھارت کے لیے ایک بڑا معاشی دھچکا بن گیا ہے۔
یکیورٹی ذرائع کے مطابق اس پابندی کے نتیجے میں بھارتی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔
، جس سے روزانہ کے اخراجات میں لاکھوں ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو اب طویل اور مہنگے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
مزید برآں، ان طویل روٹس کی وجہ سے بعض پروازوں کو راستے میں دیگر ممالک میں ایندھن بھرنا بھی پڑ رہا ہے۔
، جس سے لاگت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اندازوں کے مطابق اس صورتحال کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو سالانہ تقریباً 800 ملین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کیے گئے غیر منطقی اقدامات کا معاشی بوجھ اب خود بھارت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
، اور اگر فضائی حدود کی بندش کا دورانیہ مزید بڑھا تو بھارتی ایئرلائنز کو کئی بین الاقوامی روٹس بھی محدود یا بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.