آئین، 18ویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے: مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آئین، 18ویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے، اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔
ڈیرہ غازی خان میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم نہیں کیا گیا۔
بلکہ عارضی طور پر مؤخر کیا گیا ہے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب آئین کی بالادستی کی بات کی جاتی ہے۔
، جبکہ دوسری طرف پارلیمنٹ کو محض ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ صوبوں کے بنیادی حقوق ہیں، لیکن ان میں رد و بدل کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو بعض حلقوں کی جانب سے صوبوں کی تقسیم جیسے خطرناک خیالات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.