حج آپریشن بھرپور انداز میں جاری، ہزاروں عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے
پاکستان سے سعودی عرب کے لیے حج آپریشن بلا تعطل جاری
پاکستان سے سعودی عرب کے لیے حج آپریشن بلا تعطل جاری ہے، اب تک 59 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 26 عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری بیان کے مطابق خدام الحجاج، میڈیکل مشن اور دیگر عملہ بھی حجاز مقدس پہنچ گیا ہے،۔
جبکہ 4 ہزار 611 عازمین ریاض الجنہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق شعبہ گمشدگی و بازیابی نے ایک حاجی، 14 ویل چیئرز اور 673 گمشدہ بیگز تلاش کر لیے ہیں،۔
جبکہ میڈیکل مشن نے 288 افراد کو او پی ڈی، 5 کو ڈینٹل اور 4 کو ای سی جی سہولیات فراہم کیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کے پہلے قافلے جلد مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.