بھکر میں زمین کے تنازع پر خونی تصادم، 5 افراد جاں بحق
فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی
بھکر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بہل کے علاقے بستی چانڈیہ میں پیش آیا، جہاں دیرینہ زمینی تنازع پر دونوں فریق آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ڈی پی او بھکر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر روانہ کیا، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال کو قابو میں کر لیا۔ پولیس کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.