بلوچستان میں دہشت گرد حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا
بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔معاونِ خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔
اس دوران ایک بہادر جوان نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملے کی کوشش کی،۔
تاہم سکیورٹی فورسز پہلے سے الرٹ تھیں اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تاکہ مزید خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.