پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر کو فروغ، 10 لاکھ مویشیوں کی برآمد کا منصوبہ

Super Admin


صوبے کے لائیوسٹاک سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں کے نتیجے میں صوبے کے لائیوسٹاک سیکٹر میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پنجاب سے 10 لاکھ مویشی برآمد کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے شعبے کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گوشت کی برآمدات کے فروغ کے لیے چینی کمپنی سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 
چین کی گلوبل میٹ کمپنی پنجاب میں پامکو کے اشتراک سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی، جس کے ذریعے بڑے پیمانے پر گوشت کو برآمدی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت مختلف اقسام کے مویشیوں کی تیاری اور برآمد کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، ۔
جن میں 3 لاکھ بڑے مویشی، 3 لاکھ بھینسیں اور گائے، 3 لاکھ مینڈھے جبکہ ایک لاکھ بکرے اور بھیڑیں شامل ہیں، جنہیں جدید فیٹنگ سسٹم کے تحت برآمد کے لیے تیار کیا جائے گا۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.